سینیٹر ثانیہ نشتر کی احساس انڈر گریجویٹ اسکالر شپ پروگرام کو جاری رکھنے کی قرار دادحکومتی مخالفت پر سینیٹ سے مسترد

اسلام آباد (صباح نیوز)پی ٹی آئی کی سینیٹر ثانیہ نشتر کی  احساس انڈر گریجویٹ اسکالر شپ پروگرام کو جاری رکھنے کی قرار دادحکومتی ارکان کی مخالفت پر مسترد ہوگئی ،حکومت اور اس کے اتحادی سینیٹرز نے گریجویٹ اسکالر شپ پروگرام کو جاری ر کھنے کی قرار داد کی مخالفت کردی، ارکان کو آگاہی دی گئی ہے کہ پروگرام جاری ہے اور اسے بند نہیں کیا گیا

۔ اجلاس چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی صدارت میں ہوا۔قرار داد کی مخالفت میں 27 اور حمایت میں 18ووٹ پڑے۔اس طرح احساس گریجویٹ اسکالرشپ پروگرام کو جاری رکھنے کی قرار داد سینیٹ سے مسترد ہوگئی ۔

سینیٹر ثانیہ نشتر کی قرارداد پروزیر مملکت قانون وانصاف شہادت اعوان نے کہا کہاحساس انڈر گریجویٹ سکالرز شپ  پروگرام جاری ہے۔ پروگرام گزشتہ حکومت نے شروع کیا جس کو بند نہیں کیا گیا۔جو بھی اچھے کام یا پروگرام ہیں انھیں جاری رکھیں گے۔