غیر ملکی فنڈنگ کیس کا فیصلہ عمران نیازی کے خلاف چارچ شیٹ ہے،شہباز شریف


اسلام آباد (صباح نیوز)وزیر اعظم میاں محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف غیر ملکی فنڈنگ کیس کا فیصلہ عمران نیازی کے خلاف چارچ شیٹ ہے۔

آج الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس کے فیصلہ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شہباز شریف نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں لکھا کہ عمران نیازی پر آئین کی خلاف ورزی، جھوٹے حلف نامے جمع کروانے اور غیر ملکی رقم قبول کرنا ثابت ہو گیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ عمران خان ایک مرتبہ پھرجھوٹے ترین شخص ثابت ہوئے ہیں، قوم عمران نیازی کی سیاست کے مضمرات پر غور کرے جو غیر ملکیوں کی فنڈنگ سے چلائی جاتی ہے۔