فضل الرحمان کا عمران خان پر تاحیات نااہلی کی کارروائی کا مطالبہ


پشاور(صباح نیوز)سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے عمران خان پر تاحیات نااہلی کی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ  ثابت ہوگیا کہ عمران خان یہود سمیت عالمی قوتوں کے ایجنٹ ہیں،حکومت پی ٹی آئی  پر پابندی کی کارروائی شروع کرے،

یہ بات انھوں نے الیکشن کمیشن کی جانب سے سنائے جانے والے پی ٹی آئی فنڈنگ کیس پر رد عمل دیتے ہوئے کہی۔ جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ثابت ہوگیا کہ عمران خان یہود سمیت عالمی قوتوں کے ایجنٹ ہیں۔  الیکشن کمیشن کے فیصلے نے میرے 2010 سے اپنائے گئے موقف پر مہرِ تصدیق ثبت کردی ،عمران خان اور اس کی پارٹی غیرملکی طاقتوں کے ایجنڈے پر ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا  کہ پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈز پر پاکستان کے مفادات کیخلاف کام کررہی ہے ،الیکشن کمیشن نے آج اسکو عالمی چور، منی لانڈر، جھوٹا ثابت کردیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت فوری طور پر اسکی تاحیات نااہلی اور اسکی پارٹی پر پابندی کی کارروائی شروع کرے۔