کورونا،مزید ایک مریض چل بسا،117 نئے کیسز رپورٹ


اسلام آباد (صباح نیوز)مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید ایک شخص جان کی بازی ہار گیا ،گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 117نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

قومی ادارہ برائے  صحت (این آئی ایچ) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابقملک بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران موذی مرض سے مزید ایک مریض دم توڑ گیا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 18 ہزار 785 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 117 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.62 فیصد ریکارڈ کی گئی ،موذی مرض میں مبتلا 82 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔