وزیراعظم شہباز شریف  دو روزہ سرکاری دورے پرازبکستان پہنچ گئے


ثمر قند(صباح نیوز) وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے دو روزہ سرکاری دورے پرازبکستان پہنچ گئے۔

ثمر قند ایئرپورٹ پہنچنے پر ازبکستان کے اعلیٰ حکام نے وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔ وفاقی وزراء ڈاکٹر مفتاح اسماعیل احمداور خواجہ محمدآصف بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ازبکستان پہنچے ۔

ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف نے وزیر اعظم شہباز شریف کو ایس سی او سربراہی کانفرس میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

ثمر قند ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے خضر کمپلیکس کا دورہ کیااور ازبکستان کے بانی اسلام کریموف کے مزارپر حاضریدی۔خضر کمپلیکس میں ہی مسجد خضر واقع ہے۔

آٹھویں صدی میں تعمیر ہونے والی مسجد خضر فن تعمیر کا شاہکار ہے۔چنگیز خان کی افواج نے 13ویں صدر میں مسجد خضر کو شہید کیا۔ بعد ازاں 1834میں مسجد کو دوبارہ تعمیر کیا گیا۔