پاکستان میں 5کروڑ سے زائد افراد نظر کی کمزوری کا شکار


سرگودھا (صباح نیوز )پاکستان کی 5کروڑ سے زائد آبادی کے افراد نظر کی کمزوری کا شکار ہیں جس کی بڑی وجہ موبائل کا بے جا استعمال بتایا گیا ہے 5کروڑ میں سے 4کروڑ 75لاکھ کے لگ بھگ بچے، بوڑھے، جوان اور خواتین عینک لگانے پر مجبور ہیں اور ان کی تعداد میں ہر گزرتے دن کیساتھ اضافہ ہورہا ،اسی طرح 50لاکھ سے زائد افراد جو موبائل فون استعمال کرتے ہوئے ہینڈ فری کا استعمال کرتے ہیں وہ کان کی بیماری میں مبتلا ہیں اور ان کے سننے کی استعداد بھی کم ہوتی جارہی ہے.

ماہرین نے کہا کہ اکثر لوگ موبائل فون کا استعمال گردن جھکا کر کرتے ہیں جبکہ اکثریت رات کے اوقات میں لیٹ کر لائٹ بند کرکے موبائل فون کا بے جا استعمال کرتی ہے جس کی وجہ سے نظر کی کمزوری کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔