شہباز گل کی رہائی انصاف اور جمہوریت کی فتح ہے، فواد چوہدری


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز گل کی رہائی انصاف اور جمہوریت کی فتح ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ شہباز گل کی رہائی انصاف اور جمہوریت کی فتح ہے،پارٹی اور عمران خان کیلئے جس طرح شہباز ایک سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہے، آج ان کی اس جرات پر پوری پارٹی کو فخر ہے۔