سیاسی عدم استحکام عمران خان کا مقصد ہے، جو پورا نہیں ہو رہا،مریم اورنگزیب


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ سیاسی عدم استحکام عمران خان کا مقصد ہے، جو پورا نہیں ہو رہا،چار سال معیشت صرف عمران خان بشری بی بی اور فرح گوگی کی ہوئی ہے ، ملکی معیشت صرف تباہ ہوئی۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت میں بھی سیاسی عدم استحکام اور حکومت سے محرومی پر بھی کنٹینر، پاکستان جیسے ہی مستحکم ہونے لگا پاکستان کو عمران خان چمٹ گیا، چار سال عمران خان نے لوگوں کو بھوکا اور بے روزگار کیا۔

ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کی وجہ سے ملک بحران میں مبتلا رہا، سیاسی عدم استحکام عمران خان کا مقصد ہے، جو پورا نہیں ہو رہا۔ وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن انشااللہ صاف اور شفاف ہوں گے اور مقررہ وقت پہ ہوں گے، چار سال معیشت صرف عمران خان بشری بی بی اور فرح گوگی کی ہوئی ہے ، ملکی معیشت “صرف” تباہ ہوئی۔