دردانہ صدیقی نے صائمہ افتخار کو مرکزی نائب معتمدہ مقرر کردیا

کراچی(صباح نیوز)مرکزی سیکریٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی نے مجلس عاملہ سے مشاورت کے بعد بقیہ سیشن کے لیے صائمہ افتخار کو نائب معتمدہ حلقہ خواتین اور فریحہ اشرف مبارک کو  نگران نشرواشاعت حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان مقرر کیا ہے۔

جبکہ طیبہ عاطف کو مرکزی نگراں سیاسی سیل مقرر کیا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ پروردگار ساتھیوں کو راہِ حق میں استقامت و استعانت عطا فرمائے، اور تمام نئی ذمہ داریاں ہماری بہنوں کو بہترین صلاحیت کے ساتھ ادا کرنے کی توفیق دے۔