بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ کے موقع پر کشمیری پوری دنیا میں یوم سیاہ منائیںگے،راجہ فہیم کیانی


لندن (صباح نیوز)تحریک کشمیربرطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کہاہے کہ ہندوستان کے نام نہاد یوم جمہوریہ کے موقع پر کشمیری پوری دنیا میں یوم سیاہ منائیںگے،تارکین وطن ہندوستان پر سفارتی مہم کے ذریعے دبائو بڑھائیں ، ہندوستان کشمیریوںکو رائے شماری کا موقع دے تاکہ  کشمیر اپنی مرضی سے اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرسکیں،ہندوستان کا نام نہاد سیکولر اور جمہوری چہرہ بے نقاب ہوچکاہے،26جنوری ہندوستان کے یوم جمہوریہ کے موقع پر تحریک کشمیربرطانیہ پوری دنیا میں یوم سیاہ منائے گی،

ان خیالا ت کا اظہارانھوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوںنے کہا کہ ہندوستان کی 15لاکھ قابض فوج بدترین ریاستی دہشت گرد ی کی مرتکب ہورہی ہے،کشمیریو ںکو ماورائے عدالت اور جعلی مقابلوںمیں قتل کیا جارہاہے ،سواکروڑ کشمیری گزشتہ 3برسوںسے یرغمال ہیں،انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں،پوری کشمیرکو ایک کھیلی جیل میں تبدیل کرکے بدترین مظالم ڈھائے جارہے ہیں،30لاکھ غیر کشمیریوںکو مودی حکومت نے ڈومیسائل جاری کردیے ہیں جو عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے،مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنا عالمی قوانین کو خلاف ورزی ہے عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہیے،نریندرمودی مقبوضہ کشمیرمیں بڑا انسانی المیہ رونما کرنے کی سازش میں مصروف ہے عالمی برادری نے بروقت نہ روکا تو تاریخ کا بدترین انسانی المیہ رونما ہوگا،

انھوں نے کہاکہ تحریک کشمیربرطانیہ اور یورپ کے زیرا ہتمام پوری دنیا میں پروگرام منعقد کیے جائیں عالمی برادری سے اپیل کی جائے گی کہ وہ بھارت پر دبائو بڑھائے تاکہ بھارت کشمیریوںکو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق دے ،ہندوستان کی قیادت نے خود اقوام متحدہ میں جاکر عہد کیا تھاکہ وہ کشمیریوںکو ان حق فراہم کرے گی اب اگر ہندوستان کی قیادت اپنی عہد سے انحراف کررہی ہے تو عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہندوستان کوخلاف مداخلت کرے اور کشمیریوں کو ان کاحق دلائے،

انھوں نے کہا کہ کشمیری اپنا حق مانگ رہے ہیںمگر یہ حق مانگنے کی پاداش میں ہندوستان کی قابض افواج روزانہ کی بنیاد پر کشمیریوں کوقتل کررہی ہے،انھوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ 5فروری کو بھی پوری دنیا میں یوم یکجہتی کشمیرمنایا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ ہندوستان کو کشمیریوںکو خوف زادہ کرنے کے لیے مقدمے بنارہاہے کشمیری اپنی آزادی کے لیے اقوام متحد ہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق جائز جدوجہد کررہے ہیں ۔کشمیری آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔